جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق: گجرات

گجرات

گجرات: شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے

گجرات کے نواحی علاقے کوٹلہ گوچھ میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، افسوس ناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گھر کے افراد کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی، جس وجہ سے ایک ہی خاندان کہ چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی: ملتان

جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ نسیم بی بی زوجہ امانت علی، 25 سالہ کاشف ولد امانت علی، 30 سالہ فیصل ولد امانت علی، 19 سالہ زوبیہ دختر امانت علی، 14 سالہ مدیحہ دختر امانت علی، 23 سالہ طیبہ ولد امانت علی شامل ہیں، آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔

درائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں