جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گھریلو جھگڑے کے باعث بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا: کراچی

کراچی: عزیز آباد میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا، آٹھ ماہ سے میاں بیوی گھریلو جھگڑے کے باعث الگ رہ رہے تھے، پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔

کراچی کےعلاقے عزیز آباد میں ناراض بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا، اہل خانہ کے مطابق فرزانہ اور فرحان نے پسند کی شادی تھی۔ آٹھ مہینے قبل جھگڑوں کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی، اس سے پہلے بھی فرزانہ نے فرحان پر حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان : نوجوان پر تیزاب پھینک کر جھلسانے والے ملزم کو 10 سال قید کی سزا

فرحان کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرحمان بھی تیزاب سے جھلس گیا۔ عبدالرحمان نے بیان میں بتایا کہ والد گھر میں سو رہے تھے، ماما نے گیٹ کھلوایا اور پھر تیزاب پھینکا۔

تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے فرحان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے ملزمہ فرزانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں