جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

غزنی میں امریکی طیارے کو گولی مار کر گرایا گیا، روسی انٹیلی جنس کا دعویٰ

طیارے

ماسکو: روسی انٹیلی جنس نے غزنی میں امریکی طیارے کی تباہی کی اندرونی کہانی بیان کردی، طیارے کو گولی مار کر گرایا گیا تھا۔

امریکی ویب سائٹ ویٹرنز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق طیارے میں سوار عراق، ایران اور افغانستان میں امریکی انٹلیجنس کارروائیوں کے سربراہ مائیکل ڈی آندریا ہلاک ہوئے، جنرل قاسم سلیمانی کے قاتل مائیکل ڈی آندریا کے طیارے کو گولی مار کر گرایا گیا تھا۔

مائیکل ڈی آندریا ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی کارروائی میں شامل تھے اور ڈی آندریا 2017 سے مشرق وسطیٰ میں قتل و غارت کے پروگرام چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے افغانستان میں فوجی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی

ویٹرنز ٹوڈے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وہ جنرل سلیمانی کے قتل کے ذمہ دار تھے اور انہوں نے 300 عراقی مظاہرین کو بھی مختلف کارروائیوں میں ہلاک کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں