جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غلام سرور خان نے مسلم لیگ ن کو سیاسی دہشت گرد قرار دے دیا

سیاسی دہشت گرد

اسلام آباد : غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے ایک دوسرے سے مخلص نہیں، پی ایم ایل این والے سیاسی دہشت گرد ہیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا واحد مقصد این آر او کا حصول ہے۔ کہا تھا اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ لانگ مارچ کرے گی۔ یہ بھی کہا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن ہوا یوسف رضا گیلانی کو امیدوار بنایا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافات ہیں۔ حالات نے ثابت کیا کہ پی ڈی ایم والے ایک دوسرے سے مخلص نہیں۔ پی ڈی ایم خود انتشار ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استعفیٰ کا کھیل بہت ہوچکا، اب آگے کی طرف بڑھیں : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، حمزہ اور مریم نواز کے نقطہ نظر میں فرق ہے۔ پی ڈی ایم کی کوئی بھی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔ ن لیگ کی قیادت سیاسی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے۔ پی ایم ایل این والے سیاسی دہشت گرد ہیں۔ ن لیگ اداروں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ قوم کو ان کے چنگل سے نکالیں گے۔ ن لیگ والے سیاسی ڈرامے باز ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پہلے ہی دن کہا تھا استعفے نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں