جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی ناراض نہیں ہے: پرویز خٹک

پرویز خٹک

پشاور: پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں کا معاملہ بدھ تک حل ہونے کی اُمید ظاہر کردی ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں کا معاملہ بدھ تک حل ہونے کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبران سے متعلق اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سےرابطے ہوچکے ہیں، بدھ تک فیصلہ ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: صبر کریں! آپ کو بہت کچھ دیکھنا پڑے گا : پرویز خٹک

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے ابھی تک بات نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لیگل ٹیم کے ساتھ مل کر حکومت فیصلہ کرے گی۔

پرویزخٹک نے عمران خان سے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے نالاں ہونے کی تردید کردی ہے کہا کہ گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی ناراض نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں