جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

گلگت بلتستان کابینہ نے ایک کھرب 19 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا

ایک کھرب 19 ارب

گلگت : صوبائی کابینہ نے ایک کھرب 19 ارب روپے سے زائد کا نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کا مالی سال 23-2022 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بجٹ کا کل حجم ایک کھرب 19 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ روپے رکھا گیا۔ ترقیاتی بجٹ 47 ارب 88 کروڑ، غیر ترقیاتی بجٹ 61 ارب 44 کروڑ ہے۔ بجٹ میں گندم سبسڈی کی مد میں 10 ارب روپے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت سے پنڈی جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ خالد خورشید کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور سوشل سیکٹر پر خصوی توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی گئی ہے۔ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں