جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

عالمی سطح پر گذشتہ 6 ہفتوں سے کورونا کیسز میں کمی

عالمی سطح پر گذشتہ

نیو یارک : ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گذشتہ 6 ہفتوں سے عالمی سطح پر کورونا کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے اموات میں 20 فیصد کمی ہوئی، جب کہ گذشتہ 6 ہفتوں سے دنیا بھر میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چشمے کا استعمال کورونا وائرس کے خطرے میں کمی کرسکتا ہے: تحقیق

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 24 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہیں۔

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے تقریبا 66 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں