جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

’ہتھکڑیاں لگے حوالات جانا‘ معمر خاتون کا انوکھی خواہش کا اظہار

مانچسٹر: ہتھکڑیاں لگے حوالات جانا کسی کے لیے بھی خوشی نہیں ہوتی اور شاید یہ کسی کی خواہش ہو لیکن امریکا سے تعلق رکھنی والی معمر خاتون نے اس انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کیا گیا۔

امریکی ریاست مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی خاتون جوزی برڈس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے لمبے ہاتھوں کا ذاتی تجربہ کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہوں نے تمام زندگی اچھے طریقے سے گزاری دی۔

جوزی اس خواہش کو اپنی آخری خواہش قرار دے رہی تھیں اور انہیں ان کی خواہش پر دو آف ڈیوٹی پولیس افسران نے ہتھکڑیاں پہنائیں جو انہوں نے خوشی خوشی پہن لیں۔

خاتون کی عمر 93 برس ہے اور ان کی 6 بیٹیاں، 20 پوتے پوتیاں، 28 پڑپوتے اور پڑپوتیاں ہیں جب کہ ان کے بھی دو بچے ہیں۔

جوزی کی پوتی کے مطابق ان کی نانی پر پولیس افسران نے فرضی  چوری کا الزام لگایا اور لگائے گئے الزام کے مطابق جوزی نے کواوپ میں چوری کی ہے جب کہ جوزی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کو اوپ گئی ہی نہیں۔

انہیں باقاعدہ ہتھکڑیاں لگا کر پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان سے سختی سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

مانچسٹر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پولیس افسران کی جانب سے بھرپور تجربہ دینا پر وہ بہت خوش ہیں۔

متعلقہ خبریں