جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گوجرہ : 18 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

18 سالہ لڑکی

لاہور : گوجرہ میں 18 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

نوکری کا جھانسہ دیکر اغواء کرکے 18 سالہ لڑکی کو موٹروے ایم فور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث مرکزی ملزم حماد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوجرہ موٹر وے پر ویگن کی ٹرالر کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 6 مسافر جاں بحق

پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ ارم النساء کو ایک ملزمہ نے تین ساتھیوں کے ہمراہ انٹرویو کے لئے بلایا۔ گاڑی میں سوار کر کے فیصل آباد موٹروے پر گن پوائنٹ پر گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی۔ ملزمان لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ خبریں