جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونا

کراچی: ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 64 ہزار 150 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 40 ہزار 732 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یکدم سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں ایک ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1774 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی تولہ چاندی 80 روپے کے اضافے سے 1860 روپے کی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں