جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

تولہ

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونا 686 روپے کے اضافے سے 97 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی بازار میں فی اونس سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 1913 ڈالر کی سطح پر فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

فی تولہ چاندی کی قیمت 1200 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مزید سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر ساڑے تین ماہ کی کم سطح 164روپے 4 پیسے کا ہوگیا۔

دو روز میں انٹربینک میں ڈالر مزید 46 پیسے سستا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں