سونے کی قیمت میں اضافہ، 80 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

 کراچی:  بدھ کے روز اسٹاک میں مندی کے رحجان سےسونے کی قیمت  1300 روپے اضافے کے ساتھ 80 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے رجحان سے 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کمی سے 33840 کی سطح ہر بند ہوا، اور  1.63 ارب روپے مالیت کے 4 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر158 روپے17 پیسے کی سطح  پر پہنچ گئی ہے۔

ڈالر کی اڑتی اڑان نے سونے کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے کا اضافہ ہوگیا، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے ساتھ 1396 روپے ہوگئی۔