جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں لگاتار دوسرے روز کمی

سونا سستا

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونا 172 روپے کی کمی کے بعد 94 ہزار 564 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، سونا بھی سستا ہوگیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں آج سونا 6 ڈالر کی کمی سے 1809 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 1180 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں