جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

سونا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 33 روپے کمی سے 94 ہزار 607 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا کاروباری ہفتے کے اختتام پر 4 ڈالر کمی کے بعد 1839 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں