جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونا کمی

کراچی: پاکستان میں سونے کے نرخوں میں بڑی کمی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار پچاس روپے کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کمی کے بعد سونا 1687 ڈالر فی اونس پر آگیا، جس کا اثر پاکستان میں بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 50 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 2 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 614 روپے کم ہوکر 88 ہزار 48 روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں