سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار روپے ہوگئی

کراچی:  اسٹاک میں مندی کے رحجان سےسونے کی قیمت  1700 روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 158 روپے 48 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.20 روپے مہنگا ہوکر 159.70روپے پر بند ہوا۔

ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700 روپے اور 1458 روپے کا اضافہ ہوگیا

ڈالر کی اونچی اڑان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی نئی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 82 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 70 ہزار 302 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔