عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونا مہنگا

سونا

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، فی اونس 7 ڈالر جبکہ فی تولہ 350 روپے اضافہ ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 85 ہزار 450 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 73 ہزار 260 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1477 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے،

فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا، ڈالر160روپے 40پیسے پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مزید 0.12 ڈالر اضافے سے 17.14 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔