جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اچھے برے دن آتے رہتے ہیں کوشش کرینگے بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں

بابر

ڈھاکا: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں کوشش کریں گے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکا کے کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا، تمام میچز میں کامیابیوں پر بہت خوش ہوں، یہ سب ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ قومی ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کی وجہ سامنے آگئی

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتری آئی ہے، بحیثیت کپتان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے رول بتاتا رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں کوشش کریں گے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

متعلقہ خبریں