جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گڈ گورننس کونسل : سابق حکمران 30 برس میں وہ کام نہ کرسکے جو پی ٹی آئی نے قلیل مدت میں کیا : عثمان بزدار

سابق حکمران 30 برس

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سابق حکمران 30 برس میں وہ کام نہ کرسکے جو تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گڈ گورننس کونسل تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں عوام کے مسائل کے حل، سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈگورننس کے حوالے سے مشاورت اور حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دو برس میں صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں میں بے پناہ اصلاحات کی گئی ہیں، سابق حکمران 30 برس میں وہ کام نہ کرسکے جو تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والوں کاروبار کی مکمل فہرست جاری

انہوں نے کہا کہ دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر زمینی حقائق خود دیکھتا ہوں، گزشتہ رات لاہور کا تین گھنٹے تفصیلی دورہ کر کے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا۔ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ ٹھنڈے کمروں میں ہونے والی بریفنگز کچھ اور ہوتی ہیں اور زمینی حقائق کچھ اور، میں عوام کا نمائندہ ہوں اور ان کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

کونسل میں صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس، فیاض الحسن چوہان، انصر مجید خان نیازی، مشیر آصف محمود شامل ہیں۔

اراکین پنجاب اسمبلی میں سے سید یاور عباس بخاری، عائشہ چوہدری، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم عباسی، چوہدری محمد عدنان، محمد لطیف نذر اور سیکریٹری گڈ گورننس کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کرنل (ر) اعجاز منہاس کونسل کے ممبران ہیں۔

متعلقہ خبریں