جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

صارفین کیلئے خوشخبری، پاکستان میں بھی اسپوٹیفائے لانچ ہونے جا رہا ہے

پاکستان

پاکستان میں بھی دنیا کا مقبول ترین سوئڈش آڈیو اسٹریمنگ اینڈ میڈیا پرووائڈر اسپوٹیفائے لانچ ہونے جا رہا ہے۔

حال ہی میں اسپوٹیفائے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد پاکستان، بنگلا دیش اور نائجیریا سمیت دیگر 80 ملکوں میں لانچ کیا جائے گا۔

اسپوٹیفائے کے ذریعے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو میوزک اسٹریمنگ سروس دستیاب ہے اور پاکستان میں اسپوٹیفائے لانچ ہونا ایک خوش آئند بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کیلیے انسٹاگرام کا اقدام

صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام موسیقی کے شعبے میں بہت ترقی کر رہی ہے اور اس طرح کا پلیٹ فارم موسیقی سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

نومبر 2020 میں معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپوٹیفائے پاکستان کے نام سے ویریفائیڈ یعنی تصدیق شدہ اکاؤنٹ بھی بنایا گیا تھا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اسپوٹیفائے لانچ کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں