جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران لاہور والوں کیلئے خوشخبری

لاہور

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے میچز کے دوران لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری، کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر لاہور کی مکمل سٹرکیں بند نہیں ہونگی۔

چیئرمین واٹر اینڈ انوائرمنٹل کیمشن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سگنل ٹو سگنل ٹریفک فری فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم داخل ہونے تک سٹرکیں مکمل بند نہیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب سادگی سے ہوگی: پی سی بی

جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم تک آمد کے وقت سٹرکیں مکمل بند کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں