جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

ملکی معیشت کے لئے خوش خبری : چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول

ملکی معیشت

اسلا م آباد: ملکی معیشت کیلئے بڑی اور مثبت خبر سامنے آئی ہے ، دوست ملک چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔

چین کی جانب سے قرض کی رقم اسٹیٹ بینک میں جمع ہوگئی ہے ۔

چین کی طرف سے ملنے والے قرض پر شرح سود 1.5 فیصد ہوگی ۔

چین سے ڈالر آنے سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 53 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ پڑھیں  : ڈالر سے مقابلہ؟ چین نے اپنی ڈیجٹیل کرنسی کی آزمائش شروع کردی

متعلقہ خبریں