جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شائقین کیلئے خوشخبری، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

پی ایس ایل بقیہ میچز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، بورڈ آف گورننگ (بی او جی) نے پی سی بی ہال آف فیم کی منظوری بھی دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 62 واں اجلاس 10 اپریل بروز ہفتے کو ہوا تھا، بی او جی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر پریزنٹیشن دی گئی۔

رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آنے والی خامیوں پر بورڈ آف گورننگ (بی او جی) نے مایوسی کا اظہار کیا،

بی او جی نے ہدایت کی ہے کہ اس میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ بی او جی نے سخت پروٹوکولز کے نفاذ اور فیکٹ فائنڈنگ پینل کی تیار کردہ تمام تجاویز کی تائید کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6؛ باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع

کوویڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تمام افراد کے لئے زیرو ٹالیرنس پالیسی بنانے کی تجویز دی گئی، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے باقی میچز محفوظ ماحول میں کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی۔

عالمی سطح کی پہچان رکھنے والی کمپنی کی تقرری آخری مراحل میں ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لئے 22 مئی سے سات روزہ قرنطینہ کا آغاز ہوگا۔

تین روزہ ٹریننگ کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوگا، 20 جون کو فائنل کھیلا جائے گا تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی سی بی ہال آف فیم میں چھ کرکٹرز کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔

حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس شامل ہیں۔ ہر سال مزید تین شخصیات کو شامل کیا جائے گا، ہر سال اعلان سولہ اکتوبر کو ہوگا۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ نامور کرکٹرز نے دنیا میں پاکستان کی پہچان بنائی ہے، ہال آف فیم نامور کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔

متعلقہ خبریں