رمضان کے موقع پر اشیاء کی سستے داموں میں فراہمی

اسلام آباد: حکومت پنجاب کی ہدایات پرضلع راولپنڈی میں رمضان المبارک کے موقع پر 14 سستے بازار لگائے جائیں گے۔ سستے بازاروں میں اشیاء خوردونوش شہریوں کو سستے داموں میں فراہم کی جائیں گی۔

ضلع راولپنڈی کی سات تحصیلوں سمیت شہراورچھاونی میں سستے بازاروں کے انچارج اسٹنٹ کمشنر ہوں گے۔

اسٹنٹ کمشنر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کریں گے۔ اور موقع پر سزا یا جرمانہ عائد کرینگے اور اسٹال بند کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

سستے رمضان بازاروں میں سرکاری طور پر بھی اسٹالز لگائے جائیں گے جہاں سے عوام خریداری کرسکے گے۔ سستے بازاروں میں اسٹنٹ کمشنر اور ان کے عملے کی تعیناتی کے لیے حکمت عملی تیار کر کے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

 رمضان بازاروں میں اسٹالز ہولڈر کو اشیاء خوردونوش میں کمی نہ ہونے دینے کا بھی پابند کیا جائے گا۔