جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گوگل کی بھی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

گوگل

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کو 75 سال مکمل ہونے پر جہاں قوم آزادی کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے وہیں گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 75 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے

گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستانی پرچم کے رنگ کی کئی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں