گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان

سان فرانسسكو: گوگل نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا ہے۔ اس سروس کے لیے خصوصی گیم کنسول یا تیز رفتار کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس جاری کردی ہے جس کی وجہ ہے کھلاڑی عام لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر یہ گیم کھیل سکیں گے۔ گوگل نے یہ بھی کہا ہے کہ اسٹریمنگ کی تمام تر بھاری پروسیسنگ کا کام اس کے سرور پر ہوگا۔ گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے سروس میں موجود کوئی بھی گیم فوری طور پر کھیلا جاسکے گا۔

 گیم ڈویلپمنٹ کانفرنس سے فِل ہیرسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹیڈٰیا فوری طور پر گیم تک رسائی‘ایک کلاؤڈ سروس ہے جس کے گرافک کی پروسیسنگ اور رینڈرنگ کا سارا عمل گوگل ڈیٹا مراکز پر ہوگا۔ اگرانٹرنیٹ رابطہ اچھا ہو تو گیم جاری رہتا ہے۔  اور ماہرین کے مطابق اسٹیڈیا ایسا اقدام ہے جس سے کمپیوٹر گیمنگ کی دنیا میں انقلاب آسکتا ہے۔