جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل کا "ہینگ آؤٹ” میسجنگ سروس ختم کرنے کا اعلان

کمپنی

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی پرائیویٹ میسیجنگ سروس ’’ہینگ آؤٹ‘‘ ختم کرنے اور اس کے صارفین کو گوگل چیٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ 2021 کی پہلی ششماہی میں تمام صارفین کو ہینگ آؤٹ سے گوگل چیٹ پر منتقل کردیا جائے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منتقلی کو سہل بنانے کے لیے گوگل ہینگ آؤٹ استعمال کرنے والوں کے اکاؤنٹ ان کے روابط (کونٹیکٹس) اور محفوظ ہسٹری کے ساتھ گوگل چیٹ پر منتقل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میٹ کا مفت ورژن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

گوگل کے مطابق یورپی یونین اور امریکا میں 2021 سے متعارف کروائے جانے والے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ہینگ آؤٹ سے کال فون فیچرز کو ختم کرنا ضروری تھا۔

رواں ماہ ہینگ آؤٹ استعمال کرنے والوں کو کالنگ کریڈٹس کے ری فنڈز ملنا شروع ہوجائیں گے اور آئندہ برس تک اس سروس کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں