جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل نے 2.1 ارب ڈالرز میں اپنا دفتر خریدنے کا اعلان کردیا

دفتر

نیو یارک: گوگل نے 2.1 ارب ڈالرز میں اپنا دفتر خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ 2.1 ارب ڈالرز میں امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں اپنے دفتر کی بلڈنگ خرید رہا ہے۔

ڈیٹا کمپنی ریئل کیپیٹل اینالیٹکس کے مطابق مین ہیٹن کے ویسٹ سائیڈ پر نئی عمارت کی خریداری کا یہ معاہدہ کورونا کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے بڑا معاہدہ ہے جو کہ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی افغان حکومتی عہدیداروں کے ای میل تک پہنچنے کی کوشش گوگل نے ناکام بنادی

گوگل پہلے ہی ہڈسن اسکوائر کے علاقے میں 1.3 ملین مربع فٹ پر پھیلی اس واٹر فرنٹ بلڈنگ کو استعمال کر رہا ہے۔

اب گوگل کے پاس اسے خریدنے کا موقع ہے جسے وہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔

متعلقہ خبریں