جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل کی ملازمین کو جولائی 2021 تک گھروں سے کام کرنے ہدایت

گوگل

گوگل نے کورونا وبا کے پیش نظر اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

امریکی ادارے گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہم گھروں سے کام کرنے کے عمل کو توسیع دیتے ہوئے ‘ورک فرام ہوم’ کے آپشن کو 30 جون 2021 تک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے آئندہ کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

گوگل کے فیصلے پر دیگر ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں نے کورونا وبا میں کمی پر بتدریج اپنے دفاتر کھولنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ متبادل پالیسی اپناتے ہوئے اپنی سہولت کے مطابق امور انجام دیں۔

متعلقہ خبریں