جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل میپ میں صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر شامل

موبائل کی

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے گوگل میپس میں نیا فیچر شامل کردیا۔

گوگل نے چند ہفتے قبل گوگل میپس پر ٹریفک سے متعلق معلومات مہیا کرنے کا فیچر شامل کیا تھا، جس کا مقصد صارفین کو سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سے آگاہ رکھنا تھا۔

گوگل نے دو روز قبل صارفین کی آسانی کیلئے ایک اور نیا ’نیو سکوائر انڈیکیٹر‘ نامی فیچر شامل کیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارف کو منتخب کردہ راستے کے آس پاس موجود اہم عمارتوں، کاروبار، ریستورانوں وغیرہ کے متعلق معلومات موبائل کی اسکرین پر فراہم کی جائیں گی۔

اس فیچر سے قبل جب صارفین گوگل میپس کے ذریعے سفر کرتے تھے تو انہیں اسکرین پر اپنی منزل کی طرف جاتا ہوا راستہ اور چند اضافی اشیا نظر آتی تھیں۔

اس فیچر کے بعد صارفین کو اپنے راستے کے اردگرد موجود اہم مقامات، عمارتوں، بازار اور ریستورنٹس کی معلومات ایپ پر ملتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں