جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل میٹ کا مفت ورژن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

میٹ

نیویارک: دنیا کی مقبول ترین ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ‘گوگل میٹ’ کی صارفین کیلئے بری خبر، اب مفت ورژن کی بہترین سہولت ختم ہونے جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر گوگل نے صارفین کو بہترین سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی ایپ گوگل میٹ کو تمام لوگوں کے لیے مفت کردیا تھا تاکہ شہری گھر بیٹھے کانفرنسز، کلاسز اور دیگر میٹنگز کا انعقاد یقینی بناسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اب مفت ورژن کی سہولت گوگل ختم کرنے جارہا ہے، 30 ستمبر کے بعد صارفین گوگل میٹ مفت میں استعمال تو کرسکیں گے لیکن ویڈیو کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے صارفین کیلئے اہم ایپ سروس مفت کردی

اس سے قبل گوگل میٹ پر فری میں صارفین لامحدود کالز کرسکتے تھے، کسی مخصوص وقت کی قید نہیں تھی۔

اب کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا اور اگر آپ لامحدود کالز کرنا چاہتے ہیں تو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے، ممکنہ طور پر گوگل اپنا یہ فیصلہ واپس بھی لے سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں