جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل نے آپ کی توجہ مرکوز کرنے کا ایک نیا ٹول متعارف کردیا

سان فرانسسكو: گوگل نے آپ کی توجہ کسی کام پر مرکوز کرنے کا ایک نیا ٹول پیش کیا ہے جسے ’فوکس موڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت آپ کسی کام کے دوران ای میل سے لے کر فیس بک تک کے نوٹی فکیشن کو معینہ یا غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کا اعلان اس سال گوگل آئی او ڈویلپر کانفرنس میں مئی کےمہینے میں کیا گیا تھا اور اب تک اس کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری تھی۔

یہ ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ قسم کا موڈ ہے جس میں آواز، وائبریشن اور دیگر بصری اشاروں کو روکا جاسکتا ہے لیکن فوکس موڈ میں خاص ایپس کو بند کیا جاسکتا ہے۔ ایسی ایپس جو کسی کام کے دوران آپ کی توجہ بٹاتی ہیں اور ان میں یوٹیوب، فیس بک، جی میل اور دیگر گیمز وغیرہ شامل ہیں۔ ان ایپس کو معینہ مدت کےلیے بند کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب طالب علموں کی جگہ روبوٹ اسکول جائیں گے: جاپان

واضح رہے کہ گوگل نے ڈیجیٹل ویل بینگ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے لوگوں کو روکنا اور بہتر بنانا ہے۔ ان میں ایک مشہور آپشن یوٹیوب ترک کرنے والا ’یوٹیوب بریک‘ آپشن ہے۔

متعلقہ خبریں