جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل نے کورونا کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل

دنیا کی مقبول ترین ایپ گوگل میپس میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل میپس میں ایک نئی کووڈ لیئر کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارف کسی بھی علاقے میں اس بیماری کے کیسز کی تعداد کو زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں۔

صارفین اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد ایک کلر کوڈ نقشہ دیکھ سکیں گے جو ہر ایک لاکھ افراد آبادی میں کیسز کے اعدادوشمار ظاہر کرے گا۔

اسی طرح اس کلر کوڈڈ نقشے میں ایسے لیبلز بھی ہوں گے جو بتائیں گے کہ اس علاقے میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے یا کم ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ میں صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر شامل

گوگل کے مطابق یہ فیچر ان تمام 220 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگا جو اس وقت گوگل میپس کو سپورٹ کررہے ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ ڈیٹا مختلف ذرائع بشمول جونز ہوپکنز یونیورسٹی، نیویارک ٹائمز اور وکی پیڈیا سے اکٹھا کیا جائے گا جبکہ مقامی اور حکومتی اداروں کی جاری کردہ تفصیلات کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کی جانب سے اس ہفتے بتدریج صارفین تک پہنچنا شروع ہوجائے گا اور آئندہ چند دن یا ہفتوں میں تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں