جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گورنر سندھ کی موجوگی، وزیر اعلیٰ سندھ کی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت سے معذرت

یونیورسٹی

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کی موجودگی کے باعث این ای ڈی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جی ڈی اے اور گورنر سندھ کی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف وزیر اعظم عمران خان سے بیٹھک پر ناراض ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں گورنر سندھ کی مراد علی شاہ مخالف سرگرمیوں کا اثر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان مزید دوری کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے پر وزیر اعلیٰ برہم

وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کی موجودگی میں اپنی مادرعلمی کے کانوکیشن میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں وزیراعلیٰ ہر سال شریک ہوتے ہیں اور انہوں نے تقریب میں گورنر کے ساتھ شرکت کی حامی بھی بھری تھی۔

متعلقہ خبریں