جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے: فردوس اعوان

فردوس

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمن اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں، حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا خطرات کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے تو دوسری جانب فضل الرحمن اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم استعفے دینے ہیں یا لینے کا فیصلہ نہ کرسکی : فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن پہلے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سینٹرز پر تشریف لائیں اور اپنی ویکسینیشن کرائیں، تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپکے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔

متعلقہ خبریں