جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ایک اور اتحادی ناراض، اے این پی کا حکومت سے علیحدگی پر غور

حکومت سے علیحدگی

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔

ایمل ولی خان کی زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں حکومتی اتحاد کے لئے کئے گئے وعدوں اور ان پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا، جہاں ہم جیت رہے ہیں وہاں نتیجہ روکا گیا: وسیم اختر

اے این پی رہنماؤں نے حکومت سے علیحدگی کی تجویز دے دی۔ ایمل ولی خان نے حتمی فیصلوں کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیتے ہوئے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کرلیا۔

ذرائع اے این پی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے کوئی وعدہ پورا نہ ہوسکا ہے۔ ہمیں کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں