جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نے کورونا کے باوجود اصلاحات جاری رکھیں : ترجمان وزارت خزانہ

کورونا کے باوجود

اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت اصلاحات کی پابند ہے اور کورونا کے باوجود اصلاحات جاری رکھی گئیں۔

ترجمان وزارت خزانہ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ملک میں آئی ایم ایف پروگرام چل رہا ہے۔ اگست میں ایک سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومت اصلاحات کی پابند ہے اور کورونا کے باوجود اصلاحات جاری رکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو فوجی اڈے دیں : وزیراعظم عمران خان

ترجمان نے کہا کہ مارچ 2021 میں تمام جائزوں کو مکمل کیا گیا۔ ٹیکس محصولات رواں مالی سال کے آخر میں 4700 ارب روپے ہوں گے۔ ن لیگ حکومت کے آخری سال ٹیکس محصولات 3862 ارب روپے جمع ہوئے۔ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 23.4 ارب ن لیگ کے دور میں 16.4 ارب روپے تھے۔

متعلقہ خبریں