جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کا فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ

سفیر کی ملک بدری

اسلام آباد : حکومت نے تحریک لبیک کے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے  یو اے ای کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں تعمیر کی جانے والی مسجد کے افتتاح کے موقع پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا تحریک لبیک سے یہ معاہدہ ہوا ہے کہ معاملے کو پارلیمنٹ میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، گستاخانہ خاکوں پر شدید احتجاج

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سَفیر کی ملک بدری کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ معاملے کو پارلیمنٹ کی مشاورت سے حل کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا درست عمل ہوگا یا نہیں؟ جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا درست سمجھتی ہے یا نہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ معاملے کو جلد سے جلد پارلیمنٹ میں لائیں۔

متعلقہ خبریں