جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو نہ روکنے کا فیصلہ

لانگ مارچ

لاہور: حکومت اور اتحادیوں کے درمیان قانونی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کی اجازت دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے اتحادیوں سے رابطے کرکے اتفاق رائے میں اہم کردار ادا کیا، پی ٹی آئی کو سری نگر ہائی وے تک ہی محدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی سری نگر ہائی وے پر پرامن مارچ کرے گی تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے سے آگے آنے کی صورت میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا، ملک میں انتشار، افراتفری کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک میں لانگ مارچ کے حوالے سے مزید مشاورت بھی ہوگی، اتحادیوں سے حتمی مشاورت کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو خصوصی ٹاسک سونپا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت تباہ کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیرداخلہ

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، آصف زرداری، فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں