جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کا بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ

میڈیکل آلات

اسلام آباد : کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیئے حکومت نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے آرڈر دے دیا ہے۔

حکومت نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چائنہ سمیت 3 بڑے ممالک سے کورونا ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز، تھرمل اسکینرز اور دیگر میڈیکل آلات امپورٹ کرنے کا آرڈر دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ سندھ حکومت نے 3 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا

این ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹیلیٹرز اور اسکینرز منگوائے جا رہے ہیں۔ سامان کی ترسیل 3 مراحل میں ہونی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماری کیلیے بڑے پیمانے پر سی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں، اگلے دو دنوں میں چائنہ سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔ امپورٹ ہونے والا سامان چاروں صوبائی حکومتوں اور آرمد فورسز کو دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں