جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کے معاشی اشارے مثبت آرہے ہیں : مراد سعید

حکومت کے معاشی

اسلام آباد : مراد سعید کا کہنا ہے کہ پہلے ڈھائی سال میں 1700 کلو میٹر کی سڑکیں مکمل کیں، حکومت کے معاشی اشارے مثبت آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے محروم علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہے۔ محروم علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں سے اوپر اٹھایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق فاٹا کے علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائیں گے : مراد سعید

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے حکومت کے معاشی اشارے مثبت آرہے ہیں۔ این ایچ اے اب اپنے پیسوں سے سڑکیں بنائے گا۔ ہم نے پانی، صحت، غربت کے خاتمے پر بہت توجہ دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈھائی سال میں 1700 کلو میٹر کی سڑکیں مکمل کیں۔ کورونا سے کامیابی سے نمٹنے پر وزیراعظم کی کاوشوں کو دنیا سراہتی ہے۔

متعلقہ خبریں