جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے : فردوس عاشق

حکومتی کاوشوں

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے۔ معیشت میں آئی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اکنامک سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر نہیں، دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا بجٹ 22-2021 کا مرکز و محور ہوگا۔ یہ بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں لانے کے ساتھ ساتھ بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔

متعلقہ خبریں