جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی میں حکومتی کوششیں بے اثر، ڈینگی کے مزید 297 کیسز رپورٹ

297 کیسز

کراچی : شہر میں ڈینگی نے حکومتی کارکردگی کو بھی ڈس لیا ہے، بے قابو ہوتے وائرس کے کیسز اب 297 تک پہنچ گئے ہیں۔

کراچی میں انتظامیہ کی جانب سے اسپرے کرنے کے باوجود ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، جس کے باعث اسپتالوں کو بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈینگی سے مزید 261 افراد متاثر، اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی

کورونا، ڈینگی اور وائرل بیماریوں میں استعمال ہونے والی پیناڈول بھی مارکیٹ سے غائب ہے، جہاں موجود ہے وہاں اسے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے، جس کے باعث شہری دوہری مصیبت کا شکار ہیں۔ دوسری طرف حکومت کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کی کوششوں کے دعوے عملی طور پر نظر نہیں آ رہے۔

ان تمام صورتحال میں سندھ میں ڈینگی بے قابو ہوتے ہوتے روزانہ کی بنیاد پر 402 کیسز تک جا پہنچا ہے، جس میں سے 297 کیسز کا تعلق صرف کراچی سے ہے۔

کراچی میں رواں سال کے 6 ہزار 50 کیسز میں سے 3 ہزار 843 کیسز اسی ماہ رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اب تک 30 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں