جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نے معیشت تباہ کردی، ہمارے منصوبوں کا افتتاح کرکے کریڈٹ لیا جارہا ہے : خواجہ آصف

حکومت نے معیشت تباہ

اسلام آباد : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے منصوبوں کا افتتاح کرکے کریڈٹ لیا جارہا ہے، حکومت نے معیشت تباہ کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا ہے، حکومت مافیاز کی سرپرستی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم عجیب ستم ظریفی میں مبتلا ہیں، نواز شریف وافر مقدار بجلی چھوڑ کر گئے تھے، 70 سالہ تاریخ میں اتنے بجلی کے منصوبے نہیں لگے جتنے (ن) لیگ نے لگائے، دھرنوں سے ہمارا ڈیڑھ سال ضائع کرایا گیا ہے۔ جب ہم بجلی کے منصوبے لگارہے تھے تو موجودہ وزیر اعظم بل جلارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں، تحریک انصاف اپنا نیا لیڈر چن لے : خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت کہہ رہی ہے سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے۔ ہمارے منصوبوں کا افتتاح کرکے کریڈٹ لیا جارہا ہے۔ بجلی آج بھی ضرورت سے زائد مقدار میں موجود ہے۔ بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ معیشت کے حالات ابتر ہیں، صورت حال مزید گھمبیر ہوگی۔ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے، آج گردشی قرض 2100 ارب روپے ہے۔

متعلقہ خبریں