جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حکومت نے نامزد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد کردی

عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے صدر عارف علوی کی جانب سے کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کو ناکام بنانے کے لیئے جنرل سید عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کو روک لیا ہے۔

اتحادی حکومت نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری پر کھیلنے کے بیان کے بعد کسی بھی مشکل صورتحال سے بچنے کے لیئے توڑ نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چئیرمین جوائنٹ چیفس مقرر

وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد کردی ہے۔ وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی۔

ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزار کر صدر نے سمری واپس کی تو وہ غیر مؤثر ہوگی۔ صدر پچیس دن تک سمری روکے بھی رکھیں گے، تو بعد میں بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں