جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نے ایک سال سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا : عبدالحفیظ شیخ

حکومت نے ایک سال

اسلام آباد : عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ایک سال سے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جس میں مزید پیش رفت ہوگی۔ کوشش ہے کہ تمام اشیاء کی قیمتیں کم سے کم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کی قیمت میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ حکومت اربوں روپے کی سبسڈی عوام کو دے رہی ہے۔ حکومت نے ایک سال سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ حکومت نے کورونا کے دوران بجلی کے شعبے میں سبسڈی دی۔ ملک بھر میں 72 فیصد بجلی صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں