اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ عزت کمائی جاتی ہے چھینی نہیں جا سکتی، ہر چیز میں یہ حکومت توہین کا پہلو ڈھونڈ رہی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالت سب کے سامنے ہیں۔ گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے ہیں اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ حکومت کی صرف ایک ترجیح ہے کہ سیاسی مخالفین کو کیسے کچلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی صرف ایک ترجیح ہے کہ پرچے کیسے کٹوائے جائیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ زبان ہو مگر گفتار نہ ہو، یہ کہتے ہیں انسان ہو مگر کردار نہ ہو۔ آج حکومت میں وزیروں کا انبار ہے مگر کوئی کام نہیں۔ ہر چیز میں یہ حکومت توہین کا پہلو ڈھونڈ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ممنوعہ فنڈنگ کیس : پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس درست قرار
ان کا کہنا تھا کہ عزت کمائی جاتی ہے چھینی نہیں جا سکتی۔ فواد چوہدری، شیخ رشید، شاندانہ گلزار کی مثال سب کے سامنے ہے۔
اس موقع پر حکومتی اراکین جانب سے شہزاد وسیم کے خلاف احتجاج بھی کیا، حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ شہزاد وسیم نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ہے، جس پر پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اگر کسی کو ناگوار گزرا تو میں معذرت چاہتا ہوں۔