جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کے خلاف درخواست، حکومت سیاسی انتقام میں حواس کھوچکی : مریم اورنگزیب

سیاسی انتقام میں

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف درخواست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام میں حواس کھوچکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف عدالت میں کم ظرف حکومت کی کم ظرف درخواست کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے والی حکومت سیاسی انتقام میں حواس کھوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے نواز شریف سے این آر او کرکے ملک سے باہر بھیجا : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ نوازشریف عدالت کے فیصلے کے مطابق ملک سے باہر گئے۔ فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ نوازشریف علاج تک بیرون ملک رہ سکتے ہیں۔ نوازشریف کی صحت سے متعلق عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سے پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے تکشیل کردہ بورڈ کی سفارش پر عدالتی حکم آیا اور نواز شریف علاج کے لئے باہر گئے۔ عدالت اور قانون کے مطابق نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس جمع ہیں، حکومتی جھوٹ سچ چھپا نہیں سکتی۔ پارٹی کا واضح فیصلہ ہے کہ نوازشریف علاج اور صحت مند ہونے کے بعد ہی واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں