جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس : حکومت علماء کرام کے متفقہ مؤقف کے لیئے متحرک

متفقہ مؤقف

اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر سے متعلق علماء کرام کے متفقہ مؤقف کے لیئے حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے دوران سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق مشترکہ حکمت عملی کے لیئے حکومت کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جید علماء کرام اور بڑی مذہبی شخصیات سے رابطے کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہفتہ کے روز ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کو کامیاب بنانا چاہتی ہے۔ 18 اپریل کو ایوان صدر میں علماء کی ساتھ بڑی نشست ہوگی۔ پیر نور الحق قادری اسی سلسلے میں علمائے کرام سے رابطے کرکے مدعو کررہے ہیں۔ علمائے کرام کے ساتھ ایوان صدر میں یہ تیسری بڑی نشست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد، حکومتی اقدام درست قرار

حکومتی ذرائع کے مطابق کوشش کی جائے گی کہ سیاسی اختلاف رکھنے والی مذہبی شخصیات بھی اجلاس میں شرکت کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر مذہبی امور اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے دعوت دی جارہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اور دیگر صوبوں میں والی شخصیات کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورت ہوگی۔ حکومت رمضان المبارک، تروایح سمیت اجتماعی عبادات سمیت دیگر امور پر متفقہ مؤقف چاہتی ہے۔

حکومت کوشش کریگی کہ علماء و مشائخ کے ساتھ ملکر قابل قبول فارمولا مرتب کیا جائے۔ کچھ مذہبی رہنماء پہلے ہی نماز جمعہ اور تروایح کے قیام کے حوالے سے اعلان کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں