جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومتی پالیسیوں سے اقتصادی صورتحال مستحکم ہورہی ہے: فرخ حبیب

حکومتی پالیسیوں سے اقتصادی صورتحال مستحکم ہورہی ہے: فرخ حبیب

اسلام آباد: فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے اقتصادی صورتحال مستحکم ہورہی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابقہ حکومت ملکی معیشت کو انتہائی خراب صورت حال میں چھوڑ کر گئی تھی۔

انہوں نے  نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اقتدار سنبھالا توملک دیوالیہ ہونےکے قریب تھا، یہ ملک کے بینک ڈیفالٹر کر کے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ایس ایم ایز کو بغیر ضمانت آسان فنانس اسکیم کے تحت قرض مل سکے گا : فرخ حبیب

وزیر مملکت نے کہا مسلم لیگ (ن)متعدد بار آئی ایم ایف کے پاس گئی، تحریک انصاف کی حکومت میں حالات مختلف ہیں ۔

فرخ حبیب نے کہا ہم نے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے اقتصادی صورتحال مستحکم ہورہی ہے، ملک کا کسان خوشحال ہورہا ہے جبکہ سابق دورمیں کسان سڑکوں پرذلیل وخوارہوتے تھے۔

متعلقہ خبریں